Loading
کراچی میں آج بھی دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جن کی رفتار 45 تا 50 کلو میٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق تیز ہواؤں کے سبب موسم معتدل رہ سکتا ہے، سمندری ہوائیں مسلسل بحال رہنے سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں جمعے کو موسم گرم و مرطوب، جزوی ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں بونداباندی اور پھوار ہونے کی توقع ہے۔
صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم آج جیکب آباد، کشمور، قمبر شہداد کوٹ ، لاڑکانہ اور دادو کے اضلاع میں چند مقامات پر گرد آلود ہوائیں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بوندا باندی کا امکان ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل