Loading
مون سون کا سسٹم پاکستان پہنچ گیا جس کے زیر اثر لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات آج صبح سے لاہور شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بوندا باندی بھی ہوئی۔
لاہور، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، چکوال اور راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
مون سون بارشوں کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن واسا ایل ڈبلیو ایم سی سمیت دیگر محکموں کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا۔
لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل