Loading
سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی ایک قدرتی اور روایتی مشروب ہے جسے صبح خالی پیٹ پینے سے ہاضمے، میٹابولزم اور مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
قدرتی اور گھریلو ٹوٹکوں میں سونف، زیرہ اور اجوائن کے پانی کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر اس مشروب کو روزانہ صبح خالی پیٹ پیا جائے تو یہ صحت کے لیے کئی فوائد فراہم کر سکتا ہے۔ اگرچہ یہ کسی بیماری کا علاج نہیں، تاہم صحت مند طرزِ زندگی کا حصہ بن سکتا ہے اور جسمانی سوزش بڑھتے ہوئے وزن کو کنٹرول کر سکتا ہے۔
فوائد:
• ہاضمے کو بہتر بنانے اور بدہضمی میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
• پیٹ پھولنے، گیس اور بھاری پن کے احساس کو کم کرنے میں معاون سمجھا جاتا ہے۔
• میٹابولزم کو متحرک کرنے میں مدد دے سکتا ہے، جس سے وزن کو متوازن رکھنے میں سہولت مل سکتی ہے۔
• جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج کے قدرتی عمل کو سپورٹ کرتا ہے۔
• قبض کی شکایت میں فائدہ پہنچاتا ہے۔ جسم کی سوزش کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جوکہ وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے۔
• سونف میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم کی عمومی صحت کے لیے مفید سمجھے جاتے ہیں۔
سونف، اجوائن اور زیرے کا پانی بنانے کا طریقہ:
ایک گلاس پانی میں آدھا چمچ سونف، آدھا چمچ زیرہ اور آدھا چمچ اجوائن شامل کریں۔ اسے رات بھر بھگو کر رکھ دیں۔ صبح اس پانی کو 3 سے 5 منٹ ابالیں، چھان لیں اور نیم گرم پانی خالی پیٹ پی لیں اور پھر دیکھیں اس جادوئی ڈرنک کا کمال۔
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی گھریلو نسخے کو روزمرہ معمول کا حصہ بنانے سے پہلے اپنی صحت کی ضروریات اور طبی مشورے کو ضرور مدِنظر رکھنا چاہیے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل