Loading
چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس آزادکشمیر کی مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد عوامی حلقوں نے کالعدم کمیٹی کے جھوٹے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔
آزادکشمیر کے عوام نے پریس کانفرنس کے حوالے سے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس آزادکشمیر نے کالعدم کمیٹی کے جھوٹے بیانیے کو ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب کیا ہے۔
شہریوں نے مزید کہا کہ راولاکوٹ اسپتال کے واقعے میں پہل کالعدم کمیٹی نے کی، جبکہ جوابی کارروائی کو بنیاد بنا کر گمراہ کن پراپیگنڈا کیا گیا۔
شہریوں نے کہا کہ انتشار پسند عناصر نے نوجوانوں کو ورغلا کر ان کے ہاتھوں میں ڈنڈے تھمائے، ریاست کیخلاف اشتعال انگیزی کی۔ الحاقِ پاکستان کے خلاف کسی بھی مطالبے یا بیانیے کو ریڈ لائن قرار دینا بالکل درست مؤقف ہے۔ پاکستان سے وابستگی کشمیری عوام کے ایمان، نظریے اور اجتماعی شناخت کا حصہ ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ قانونی معاملات کو ڈنڈے سے حل نہیں کیا جاسکتا، اس لیے لوگ شرپسند کمیٹی سے دور رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر کیخلاف کھل کر بات کرنے پر چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس آزاد کشمیر کے شکرگزار ہیں۔ آزادکشمیر کے شہریوں کی طرف سے اعلیٰ حکام کی پریس کانفرنس کی تائید ثبوت ہے کہ ریاست اور عوام ایک پیج پر ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل