Loading
روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے رات بھر میں یوکرین کے 660 ڈرون تباہ کر دیے، جبکہ یوکرین نے دارالحکومت کیف پر روسی بیلسٹک میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔
روسی وزارتِ دفاع کے حوالے سے آر ٹی نے رپورٹ کیا کہ فضائی دفاعی نظام نے رات کے دوران 660 یوکرینی فکسڈ وِنگ ڈرونز کو تباہ کیا۔
روس کے مطابق یہ ڈرون بیلگورود، برائنسک، کرسک، اوریول، کالوگا، لیپٹسک، روستوف، ورونیز، تولا، ریازان، آستراخان، ماسکو ریجن، کریمیا، بحیرہ اسود اور بحیرہ آزوف کے علاقوں میں مار گرائے گئے۔
دوسری جانب، یوکرین کے اعلیٰ حکام نے دارالحکومت کیف پر روسی بیلسٹک میزائل حملے کی اطلاع دی ہے تاہم فوری طور پر اس کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل