Friday, June 26, 2026
 

پاکستان ریلویز کی اپ گریڈ شدہ ٹرین عوام ایکسپریس بھی پٹڑی سے اتر گئی

 



پاکستان ریلویز کی جانب سے چند ماہ قبل اپ گریڈ کی جانے والی عوام ایکسپریس ٹرین بھی پٹڑی سے اتر گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق عوام ایکسپریس ٹرین کراچی سے پشاور جا رہی تھی کہ کھاریاں کے قریب ایک کوچ پٹڑی سے اتر گئی تاہم تمام مسافر محفوظ ہیں۔ ریلوے حکام کی جانب سے ٹرین کو واپس ٹریک پر لانے کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں، جلد ٹرین اپنی منزل کی طرف روانہ ہو جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل