Loading
یورپی ملک کروشیا میں ایک ایسا انوکھا گھر موجود ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے۔
بول نامی قصبے میں ’ہاؤس اِن اے ہاؤس‘ یا ’Paloc‘ کے نام سے مشہور یہ عمارت ایک بڑے ادھورے محل کے اندر موجود چھوٹا سا گھر ہے، جو بظاہر ایسا لگتا ہے جیسے دیواروں میں قید ہو۔
مقامی روایت کے مطابق 19 ویں صدی کے آخر میں امیر سمندری کاروباری وُکووِچ نے اس جگہ ایک شاندار محل بنانے کا منصوبہ بنایا اور اردگرد کی تمام زمینیں خرید لیں، مگر ایک شخص مارکو ’سیلا‘ نے اپنا گھر فروخت کرنے سے صاف انکار کر دیا۔
کہا جاتا ہے کہ جب ہر کوشش ناکام ہوئی تو محل کی تعمیر اسی گھر کے گرد شروع کر دی گئی، تاکہ تنگ ماحول سے تنگ آ کر مالک گھر بیچنے پر مجبور ہو جائے۔ لیکن مارکو اپنے فیصلے پر قائم رہا، یوں اس کا گھر آج بھی بڑے محل کے اندر موجود ہے اور ضد اور عزم کی ایک منفرد علامت سمجھا جاتا ہے۔
یہ عجیب و غریب عمارت آج بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے اور کروشیا کے منفرد تاریخی مقامات میں شمار کی جاتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل