Loading
کراچی کے علاقے سپر مارکیٹ پولیس نے مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 2 راہگیر زخمی ہوگئے۔
لیاقت آباد سپر مارکیٹ پولیس نے گشت کے دوران لیاقت آباد ڈاک خانہ چونا ڈپو کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا جبکہ دوسرے کو شدید زخمی کر دیا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے نائن ایم ایم اور 30 بور پستول، میگزین اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی جبکہ مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر 2 راہگیر زخمی ہوگئے۔
زخمی شہریوں کی شناخت 40 سالہ زین اور 24 واصف کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں مارے جانے والے ڈاکوؤں کی لاشوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا تاہم فوری طور پر دونوں ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہو سکی۔
مزید بتایا گیا کہ اس حوالے سے پولیس تلاش ایپ کی مدد سے ان کی شناخت کے لیے کوششیں کر رہی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے بھی تفتیش کا عمل جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل