Friday, June 26, 2026
 

دنیا کا معمر ترین پالتو پیراکیٹ

 



امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں ایک پالتو پیراکیٹ نے غیرمعمولی عمر پا کر گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کرا لیا۔ ’اسپوڈلز‘ نامی پرندے کو 32 سال اور 86 دن کی عمر میں دنیا کا معمر ترین زندہ پیراکیٹ قرار دیا گیا حالانکہ قید میں پالے جانے والے پیراکیٹس کی اوسط عمر عموماً 15 سے 20 سال ہوتی ہے۔ اس کے مالک امنڈا بیتھ نے بتایا کہ انہیں یہ پرندہ 1997 میں ان کی والدہ نے تحفے میں دیا تھا اس وقت اس کی عمر تقریباً 3 سال تھی۔ امنڈا نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ مذاق میں کہتی ہیں کہ یہ مرنے کا نام ہی نہیں لیتا، اس لیے وہ اسے کھانا کھلاتی رہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ اسپوڈلز پہلے کی طرح زیادہ باتیں نہیں کرتا لیکن آج بھی ہر صبح ’پریٹی برڈ‘ کہہ کر دن کا آغاز کرتا ہے، جو اس کی دلکش شخصیت کی جھلک ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل