Saturday, June 27, 2026
 

پرو ہاکی لیگ: بھارت نے پاکستان کوشکست دے دی، گرین شرٹس کی مسلسل 15ویں شکست

 



ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-7 سے شکست دے دی۔ لندن میں کھیلے گئے میچ کے پہلے کوارٹر میں پاکستان نے ابوبکر کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، تاہم اس کے بعد بھارتی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مسلسل سات گول داغ دیے اور گرین شرٹس کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہ دیا۔ پاکستان کی جانب سے میچ کا واحد گول ابوبکر نے اسکور کیا، جبکہ بھارت نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مقررہ وقت کے اختتام پر 7-1 سے کامیابی اپنے نام کرلی۔ ???????????????? ????????????????: ???????????????????? ???? - ???? ???????????????????????????????? India come from behind to produce a commanding performance and defeat Pakistan in the #FIHProLeague. ???? Stream all the matches on https://t.co/igjqkvzwmV #Hockey #MadeForHockey pic.twitter.com/UsL4XDDcGv — International Hockey Federation (@FIH_Hockey) June 26, 2026 یہ ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی مسلسل 15ویں شکست ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اپنا پرو لیگ کا آخری میچ آج انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل