Saturday, June 27, 2026
 

کراچی: منشیات فروشی میں ملوث کار سوار خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار، آئس برآمد

 



ڈیفنس پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث کار سوار خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر کے آئس برآمد کرلی ۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے مطابق ڈیفنس پولیس نے دوران گشت کریک روڈ کے علاقے میں ایک مشتبہ کار کو روک کر تلاشی لی، اس دوران پولیس کو کار سے 110 گرام آئس ملی جس پر پولیس نے کار میں سوار کنزہ سلمان اور محمد شہریار کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کریا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل