Saturday, June 27, 2026
 

تھائی لینڈ میں 17 سالہ لڑکی کو بےدردی سے قتل کرنے والا آسٹریلوی شہری گرفتار

 



تھائی لینڈ کی پولیس نے ایک 17 سالہ لڑکی کے مشتبہ قتل کے الزام میں ایک آسٹریلوی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان لڑکی کی لاش ریزورٹ سٹی پٹایا کے قریب ایک سوٹ کیس میں ملی تھی۔ پولیس اور مقامی میڈیا کے مطابق ملزم کی کی شناخت 46 سالہ سائمن کارمین کے نام سے ہوئی ہے جسے بنکاک کے سوورنابومی ہوائی اڈے پر اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے لیے پرواز میں سوار ہونے کی تیاری کر رہا تھا۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کیمروں نے لڑکی کو جمعرات کے اوائل میں مرد کے ساتھ ایک کنڈومینیم میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔ گھنٹوں بعد علیحدہ فوٹیج میں اسے ایک بڑے سیاہ سوٹ کیس کے ساتھ عمارت سے نکلتے ہوئے دکھایا گیا جسے اس نے ایک موٹر سائیکل کے پیچھے لاد دیا اور وہاں سے چلا گیا۔ بعدازاں لڑکی کی برہنہ لاش سوٹ کیس کے اندر سے ملی جبکہ سوٹ کیس کو اس کے ملنے کی جگہ سے کچھ فاصلے پر ایک ریلوے لائن کے قریب پھینک دیا گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل