Saturday, June 27, 2026
 

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

 



سونے کی عالمی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 88ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1000روپے کی کمی سے 4لاکھ 31ہزار 236روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 730روپے گھٹ کر 3لاکھ 68ہزار 230روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 271 روپے کی کمی سے 6ہزار 393 روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 161روپے کی کمی سے 5ہزار 480روپے کی سطح پر آگئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل