Saturday, June 27, 2026
 

بین اسٹوکس نے تاریخ رقم کر دی، منفرد اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے آل راؤنڈر بن گئے

 



انگلینڈ کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین آل راؤنڈر جیک کیلس کے بعد دوسرے عظیم ترین آل راؤنڈر بن گئے۔ اسٹوکس ٹیسٹ کرکٹ میں 7 ہزار سے زائد رنز اور 250 وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے صرف دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز صرف جنوبی افریقا کے عظیم آل راؤنڈر جیک کیلس کے پاس تھا۔ اسٹوکس اب تک 7 ہزار 228 ٹیسٹ رنز اور 250 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جبکہ کیلس نے اپنے کیریئر میں 13 ہزار 289 رنز اور 292 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔ ???? Players with 7000 runs and 250 wickets in Test cricket: ???? Jacques Kallis ???? Ben Stokes An incredible spell this morning from Ben Stokes to make history at Trent Bridge ❤️ pic.twitter.com/KF7U8exGwj — England Cricket (@englandcricket) June 26, 2026 اسٹوکس نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے دوران انجام دیا جس میں انہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ کارکردگی اس لیے بھی خاص رہی کیونکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے باعث اسٹوکس کو دوسرے ٹیسٹ سے باہر کردیا گیا تھا۔ تاہم اب تیسرے ٹیسٹ میں واپسی پر انہوں نے اپنی آل راؤنڈ صلاحیتوں سے ناقدین کو بھرپور جواب دیتے ہوئے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل