Saturday, June 27, 2026
 

اداکار عمران عباس کی کربلا میں زائرین کو پانی پلانے کی ویڈیو وائرل

 



پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے 9 محرم الحرام کے موقع پر عراق کے مقدس شہر کربلا سے اپنی روحانی حاضری کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کر کے مداحوں کو جذباتی کردیا۔ اداکار ان دنوں محرم 2026 کی مناسبت سے عراق میں موجود ہیں، جہاں وہ مذہبی اجتماعات اور زیارات میں شرکت کر رہے ہیں۔ عمران عباس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں کربلا کی سبیلوں میں شریک ہوتے، مقدس مقامات کی زیارت کرتے اور تاریخی مقامات کا دورہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کربلا کے عجائب گھر کی بھی سیر کی، جہاں موجود تاریخی و مذہبی نوادرات کی جھلک اپنے مداحوں کو بھی دکھائی۔         View this post on Instagram                       اداکار نے اپنی پوسٹس میں ایک نایاب منظر بھی شیئر کیا، جس میں حضرت امام زین العابدینؑ سے منسوب قرآنِ مجید کے تاریخی نسخے کی زیارت کرائی گئی۔ عمران عباس نے اپنی روحانی کیفیت کے لمحات مداحوں کے ساتھ بانٹتے ہوئے کوشش کی کہ جو لوگ کربلا نہیں پہنچ سکے، وہ بھی ان کی ویڈیوز کے ذریعے اس مقدس فضا کو محسوس کر سکیں۔ عمران عباس کی ان ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر غیر معمولی پذیرائی مل رہی ہے۔ مداحوں نے ان کی پوسٹس پر ’ماشاء اللہ‘، ’قبول ہو‘ اور ’ہمیں بھی زیارت کرا دی‘ جیسے تبصرے کرتے ہوئے ان کے اس روحانی سفر کو سراہا۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ اداکار نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ہزاروں لوگوں کو کربلا کے مقدس مناظر سے روشناس کرایا، جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔         View this post on Instagram                        

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل