Tuesday, June 30, 2026
 

’لندن سے رشتہ بچانے آئی ہوں‘، عماد وسیم اور سابقہ اہلیہ سے منسوب مبینہ آڈیو لیک وائرل

 



پاکستانی کرکٹر عماد وسیم اور ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک مبینہ آڈیو کلپ تیزی سے وائرل ہورہا ہےجس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس میں عماد وسیم، ثانیہ اشفاق، چند اہل خانہ اور پولیس کے درمیان ہونے والی گفتگو ریکارڈ ہے۔ تاہم اس آڈیو کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔         View this post on Instagram                       وائرل آڈیو سے متعلق سوشل میڈیا پر کیے جانے والے دعووں کے مطابق ثانیہ اشفاق اپنے بچوں کے حوالے سے جذباتی انداز میں بات کرتی سنائی دیتی ہیں جبکہ مبینہ طور پر بچوں کے رونے کی آوازیں بھی آڈیو میں موجود ہیں۔ ان دعووں نے سوشل میڈیا صارفین کو جذباتی کر دیا ہے اور متعدد افراد ثانیہ اشفاق کے حق میں اظہارِ ہمدردی کر رہے ہیں۔         View this post on Instagram                       واضح رہے کہ عماد وسیم نے اپنے تین بچوں کی والدہ ثانیہ اشفاق کو طلاق دینے کے بعد نائلہ راجہ سے شادی کرلی ہے۔ عماد وسیم نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے طلاق کے فیصلے سے متعلق مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا اور ان کی موجودہ اہلیہ نائلہ راجہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔         View this post on Instagram                        

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل