Tuesday, June 30, 2026
 

ملتان: غربت سے تنگ باپ جوان بیٹے کی لاش کی بغیر کفن تدفین کےلیے قبرستان پہنچ گیا

 



ملتان میں غربت سے تنگ ایک باپ اپنے جوان بیٹے کی لاش بغیر کفن تدفین کرنے قبرستان پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق رشید آباد قبرستان میں بغیر کفن تدفین کی اطلاع پر لوہاری گیٹ پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی۔ متوفی دانش کے والد نے بتایا کہ مالی تنگی کے باعث وہ کفن اور قبر کے اخراجات بھی برداشت نہیں کر سکتے تھے، جس پر مقامی پولیس نے اپنی جیب سے رقم دے کر کفن کا انتظام کرایا۔ پولیس کی مالی مدد سے متوفی کی شرعی طریقے سے تدفین مکمل کر دی گئی۔ پولیس حکام  نے کہا کہ پولیس کی مالی مدد سے متوفی کی شرعی طریقے سے تدفین مکمل کر دی گئی۔ مقامی پولیس نے اپنی جیب سے رقم دے کر کفن کا انتظام کرایا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل