Tuesday, June 30, 2026
 

واٹر پمپ کے قریب گارڈ کی فائرنگ سے ویسٹ مینجمنٹ ملازم زخمی

 



واٹرپمپ چورنگی یوکے اسکوائرکے قریب سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کا ملازم بازو پرگولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق یوسف پلازہ تھانےکے علاقے شارع پاکستان واٹر پمپ چورنگی یوکے اسکوائرکے قریب سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے  نوجوان ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا . زخمی نوجوان کی شناخت22 سالہ جاوید ولد خمیسہ کے نام سے کی گئی. ایس ایچ او یوسف پلازہ کے مطابق سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کا ملازم ہے. زخمی نوجوان صبح یوکے اسکوائرکے قریب صفائی کر رہا تھا کہ یوکے اسکوائرمارکیٹ کے سیکیورٹی گارڈ نے سڑک پر واردات ہوتی دیکھ کر ڈاکوؤں پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کا ملازم بازو پر گولی لگنے زخمی ہو گیا. انھوں نے بتایا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ محمد عمران ولد عبدالمالک کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا جہاں سیکیورٹی گارڈ کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے.

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل