Tuesday, June 30, 2026
 

کاہنہ میں ٹیوشن پڑھنے کے دوران گھر کی چھت گرنے سے متعدد بچے دب گئے

 



کاہنہ میں ٹیوشن پڑھنے کے دوران گھر کی چھت گرنے سے 15 بچے دب گئے، سات بچوں کو نکال لیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کاہنہ کے دیہاتی علاقے میں گھر میں کسی نے ٹیوشن سینٹر کھولا ہوا تھا، پندرہ کے قریب بچے پڑھ رہے تھے کہ دھماکے سے چھت گرگئی جو کہ ٹی آر گارڈر کی بنی ہوئی تھی۔ محلے داروں نے فوری طور پر امدادی اداروں کو فون کیا، پولیس اور امدادی ادارے پہنچ گئے، ساتھ اہل محلہ بھی ہیں، فوری طور پر سات بچوں کو نکال لیا گیا جبکہ بقیہ کی تلاش جاری ہے۔ نکالے گئے بچوں کی سانسیں بند ہورہی تھیں امدادی کارکنان نے فوری طور پر بچوں کے منہ اور ناک سے مٹی نکالی تاکہ سانسیں بحال ہوسکیں اور انہیں اسپتال روانہ کردیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل