Tuesday, June 30, 2026
 

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی

 



سماٹی وی کی ویب سائٹ نامعلوم ہیکرز نے ہیک کرلی ہے اور ویب سائٹ پر اپنا لوگو جاری کردیا۔ ویب سائٹ پر ہند سائبر گھوسٹ کے لوگو کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ کوئی نظام محفوظ نہیں ہے، ہیکرز نے ویب سائٹ پر مختلف نام لکھے ہیں اور ہیکرز کو جارڈن ایکس ایلفا 02 کا نام دیا گیا ہے۔ ہیکرز کی جانب سے اپنا تعلق مبینہ طور پر بھارت سے ظاہر کیا گیا ہے اور پلے میوزک کا آپشن بھی نمایاں کردیا گیا ہے۔ ہیکرز نے سما ٹی وی آئندہ کے لیے تنبیہ بھی کردی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل