Tuesday, June 30, 2026
 

کراچی میں تیز رفتار واٹرٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو روند دیا، 1 جاں بحق

 



کراچی: گلستان جوہر فلائی اوور کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گلستان جوہر فلائی اوور کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار کر اُسے روند ڈالا۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا، لاش اور زخمی کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ موقع پر کھڑے مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو نذر آتش کیا جس کی وجہ سے راشد منہاس روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ واٹر ٹینکر کو آگ لگانے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچیں اور مشتعل افراد کو منتشر کر کے ٹرک کو دوسری طرف منتقل کر کے ٹریفک کھلوا دیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق جوہر موڑ پل کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی شناخت محمد اکرم 22 سال جبکہ زخمی کی شناخت عبدالشکور 30 سال سے ہوئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل