Tuesday, June 30, 2026
 

وزیرداخلہ محسن نقوی ریاض پہنچ گئے

 



سعودی عرب کے دورے پر گئے وزیر داخلہ محسن نقوی ریاض پہنچ گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچے۔ ریاض میں شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی ہم منصب سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ اُن کے دورہ سعودی عرب کو موجودہ حالات کے تناظر میں خاص اہمیت دی جارہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل