Wednesday, July 01, 2026
 

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زونل انتخابات مکمل ہوگئے

 



ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زونل انتخابات مکمل ہوگئے، ندیم عمر پینل کو 7 میں سے 5 زون میں واضح ترین سبقت مل گئی۔  پی سی بی کے ڈپٹی الیکشن کمشنر سہیل پرویز قریشی کی زیر نگرانی منگل کو نیشنل بنک اسٹیڈیم میں بدھ  کو زون 7 کے انتخابات میں مظہر اعوان گروپ کے عبدالروف صدر،سیف اللہ خان سیکریٹری اور زیب اقبال خان منتخب ہوئے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ندیم عمر چار زون 1، زون 3، زون 5 اور زون 6 میں بلا مقابلہ اور زون 4 میں واضح اکثریت حاصل کرچکے ہیں، زون 2 کے انتخابات میں جمیل احمد گروپ کو کامیابی ملی۔ نتائج کی  روشنی میں قوی امکان ہے کہ ندیم عمر ایک مرتبہ پھر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی  کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو جائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل