Wednesday, July 01, 2026
 

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

 



کراچی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں رشیدیہ مسجد کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عباس جمال کے نام سے ہوئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ڈاکو نوجوان سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم اس نے مزاحمت کی۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں عباس جمال موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ https://img.express.pk/media/videos/WhatsAppVideo2026-07-01at8-41-28PM.mp4 کورنگی صنعتی ایریا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے اور اس کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل