Loading
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں کے لیے موسمی الرٹ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ خیبر پختونخوا اور ملحقہ خطہ پوٹھوہار پراثر انداز ہے اور دوسرا موسمی نظام شمال مشرقی بلوچستان اور پنجاب کے ملحقہ اضلاع پر موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا کے علاقوں دیر، چترال، سوات، کوہستان، ملاکنڈ، نوشہرہ، چارسدہ، کرک، ٹانک، لکی مروت، صوابی، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، کرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، ہنگو اور وزیرستان اور کشمیر میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مزید بتایا گیا کہ اس دوران مری، گلیات، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، حافظ آباد، وزیر آباد، فیصل آباد، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، ملتان، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منگلا، جہلم اور گردونواح میں بھی آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ چند مقامات پر موسلادھار یا شدید موسلادھار بارش اورژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آنے، آندھی، جھکڑ چلنے اور آسمانی بجلی گرنےکے باعث کمزور تعمیرات سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ عوام آندھی، آسمانی بجلی گرنے اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل