Wednesday, July 01, 2026
 

سونی کا پلے اسٹیشنز سے متعلق اہم فیصلہ!

 



ٹیکنالوجی کمپنی سونی نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی یکم جنوری 2028 سے پلے اسٹیشن کے نئے گیمز کی فزیکل ڈسکس کی تیاری بند کر دے گی، جس کے بعد نئے گیمز صرف ڈیجیٹل فارمیٹ میں دستیاب ہوں گے۔ کمپنی کے مطابق 2028 کے بعد صارفین پلے اسٹیشن گیمز صرف پلے اسٹیشن کے آن لائن اسٹور یا دیگر ریٹیلرز کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے خرید سکیں گے۔ سونی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صارفین میں ڈیجیٹل ڈاؤن لوڈز کے بڑھتے ہوئے رجحان اور بدلتی ہوئی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس اقدام سے اس کی حکمت عملی گیمنگ کمیونٹی کے موجودہ استعمال کے انداز سے مزید ہم آہنگ ہو جائے گی۔ اعلان کے مطابق 2028 سے پہلے ریلیز ہونے والے گیمز اس فیصلے سے متاثر نہیں ہوں گے، جبکہ اس تاریخ کے بعد جاری ہونے والے نئے ٹائٹلز صرف ڈیجیٹل صورت میں دستیاب ہوں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل