Loading
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے خواہش مند پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیغام میں بتایا کہ ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں نقد ادائیگی کا نظام ختم کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اب شہری پاسپورٹ فیس کی ادائیگی ڈیجیٹل طریقے سے کریں گے۔ محسن نقوی کے مطابق اس سہولت کے بعد شہریوں کو طویل قطاروں اور گھنٹوں انتظار سے نجات ملے گی۔
Alhamdulillah, starting today, cashless transactions are operational at all Passport Offices across Pakistan.Applicants no longer need to stand in long queues or wait for hours to make payments. This important reform was initiated on the directions of Prime Minister Shehbaz… https://t.co/U4ABABSqYb— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 1, 2026
وزیر داخلہ نے لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اصلاحات کا نفاذ مکمل ہوگیا، کیش لیس نظام سے پاسپورٹ سروسز مزید تیز، شفاف ہوں گی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ پر پاسپورٹ ٹیم کو کامیاب نفاذ پر مبارکباد اور خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل