Friday, July 03, 2026
 

عدالت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو شہریوں سے اضافی ٹول ٹیکس لینے سے روک دیا

 



ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو شہریوں سے اضافی ٹول ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس ایم ٹیگ پر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس وصول کرنے سے متعلق جاری نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے این ایچ اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ اضافی ٹول ٹیکس سے متعلق نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل رہے گا۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد جلال حیدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی پیروی کی۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 اگست تک ملتوی کر دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل