Friday, July 03, 2026
 

ملک میں ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

 



ملک میں مسلسل دو ہفتے مہنگائی میں اضافے کے بعد نئے مالی سال کے پہلے ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں 0.98 فیصد کی کمی ہوگئی ہے تاہم سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار ابھی بھی 13.52 فیصد کی ریکارڈ سطع پر ہے۔ حالیہ ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11 اشیاء سستی اور 17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے میں آلو 10.06 فیصد، ٹماٹر 125.40 فیصد اور پیاز 10.72 فیصد، ماچس 0.96 فیصد، بریڈ کی قیمتوں میں 0.47 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 8.32 فیصد، واشنگ سوپ کی قیمتوں میں 0.63 فیصد، سگریٹ کی قیمتوں میں 0.23 فیصد، ایری سکس چاول کی قیمتوں میں 0.45 فیصد جبکہ کھلے دودھ کی قیمتوں میں 0.49 فیصد اضافہ ہوا۔ چکن کی قیمتوں میں 1.97 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں 0.21 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 0.63 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں 1.29 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں 0.84 فیصد، دال چنا کی قیمتوں میں 0.23 فیصد، پیٹرول کی قیمتوں میں 19.77 فیصد، ڈیزل کی قیمتوں میں 17.73 فیصد اور چینی کی قیمتوں میں 0.21 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.42 فیصد اضافے کے ساتھ 14.13فیصد رہی۔ اسی طرح 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.86 فیصد اضافے کے ساتھ 16.11 فیصد اور 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.28 فیصد اضافے کے ساتھ 13.66 فیصد رہی۔ اعداد و شمار کے مطابق  29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.32 فیصد کمی کے ساتھ 12.77 فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار دو فیصد کمی کے ساتھ 11.68 فیصد رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل