Friday, July 03, 2026
 

معروف عالمِ دین ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران اچانک دل کا دورہ، تشویشناک حالت میں ملتان منتقل

 



معروف عالمِ دین اور مذہبی مقرر ناصر مدنی کو ضلع جہانیاں میں نمازِ جمعہ کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے کے بعد تشویشناک حالت میں فوری طور پر ملتان منتقل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ناصر مدنی جہانیاں میں واقع مسجد میں جمعہ کا خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک طبیعت بگڑ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق علامہ ناصر مدنی نے طبیعت خراب ہونے سے قبل کلمۂ پڑھا اور تیسری مرتبہ کلمہ پڑھتے ہوئے منبر پر گر پڑے۔ واقعے کے فوراً بعد انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد ازاں مزید علاج کے لیے ملتان منتقل کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی جہانیاں ملک عبدالمجید بھی مسجد میں موجود تھے۔   https://www.instagram.com/reels/DaVAm38kfyQ/

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل