Friday, July 03, 2026
 

’’آپ کے بچوں کا غم میرا اپنا غم ہے‘‘، مریم نواز کی کاہنہ میں دکھی والدین سے ملاقات

 



وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی کاہنہ میں جاں بحق بچوں کے دکھی والدین سے ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے متاثرہ والدین کا درد بانٹا اور ماؤں کو گلے لگا کر دلاسا دیا۔ حکومتِ پنجاب کی جانب سے سانحہ کاہنہ کے دکھی خاندانوں کی داد رسی کے لیے ہر جاں بحق بچے کے لیے 20 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 5 لاکھ روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سانحہ کاہنہ کے دکھی خاندانوں کو چیکس سپرد کر دیے، زخمیوں کی بہترین دیکھ بھال کی ہدایت کی۔ انہوں نے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھا اور سوگوار خاندانوں کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ https://youtu.be/7xMlsC-xs40?si=9Flavg-ne5GAREiE متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ لفظ کم ہیں، غم بڑا ہے، دکھی ماؤں کے آنسوؤں کا مداوا کوئی رقم نہیں کر سکتی- وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ننھے پھولوں کا اس طرح بچھڑ جانا دلخراش ہے، دکھی ماؤں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ آپ کے بچوں کا غم میرا اپنا غم ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل