Loading
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس کے بخاری کمرشل میں واقع ایک کیفے میں نوجوان لڑکی پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ یکم جولائی کی رات تقریباً ساڑھے نو بجے پیش آیا، جہاں پہلے سے موجود غیدا فہد پر چار لڑکیوں اور ایک لڑکے نے مبینہ طور پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہوئیں اور ان کے ہاتھ کی ایک انگلی کا ناخن بھی اکھڑ گیا۔
متاثرہ لڑکی غیدا فہد کا کہنا ہے کہ وہ اپنی دوست ایمان کے ساتھ کیفے میں رات کا کھانا کھا رہی تھیں کہ حمید کاکڑ، آمنہ خان، رنزا شاہ اور سنینہ حق سمیت دیگر افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔
ان کے مطابق تشدد کے دوران ان کا گلا دبایا گیا، جان سے مارنے اور اغوا کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔ متاثرہ لڑکی نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو آج تھانے طلب کیا گیا، جہاں انہیں طبی معائنے کے لیے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ طبی معائنے کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل