Loading
ساہیوال میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت روز علی خان کے نام سے ہوئی ہے، جو ارمڑ میانہ، ضلع پشاور، خیبر پختونخوا کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم پر بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے لیے جاسوسی کا الزام ہے۔
اس کے قبضے سے بارودی مواد، ایک پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر، برقی تار، تین بیٹریاں اور دو موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم اوکاڑہ کے فیصل آباد روڈ پر واقع کوہ نور سٹی میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی غرض سے موجود تھا۔ تاہم ان تمام دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل