Saturday, July 04, 2026
 

کراچی: اینکر مرید عباس اور خضر حیات قتل کیس میں اہم پیشرفت

 



کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں اینکر مرید عباس اور خضر حیات کے قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے تقریباً سات سال بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ مقدمے کا فیصلہ 9 جولائی کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ مقدمے کا مرکزی ملزم عاطف زمان عدالتی تحویل میں جیل میں ہے، جبکہ شریک ملزم عادل زمان سپریم کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد فرار ہو گیا تھا اور ٹرائل کورٹ اسے پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ یاد رہے کہ اینکر مرید عباس اور خضر حیات کو 9 جولائی 2019 کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل