Saturday, July 04, 2026
 

کراچی: چرس اسمگلنگ کیس: ملزم کو عمر قید، 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا،2ساتھی خواتین ملزمان فرار

 



کراچی کی انسدادِ منشیات عدالت نے چرس اسمگلنگ کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم ظفر اللہ کو عمر قید اور آٹھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ اسپیشل جج کامران عطاء سومرو نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزم اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اہلکاروں پر 20 لاکھ روپے رشوت طلب کرنے یا ان سے مخاصمت کا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ عدالتی فیصلے سے قبل ملزم کی دو ساتھی خواتین، صدیقہ اور بی بی حمیدہ، فرار ہو گئیں، جنہیں عدالت نے مفرور قرار دے دیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان کئی کلوگرام چرس کوئٹہ سے کراچی اسمگل کر رہے تھے اور انہیں 9 ستمبر 2022 کو سہراب گوٹھ سے اے این ایف نے گرفتار کیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل