Sunday, July 05, 2026
 

معصوم بچے سے بد فعلی کرنے والا ملزم گرفتار 

 



معصوم بچے سے بد فعلی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔  ایس ایچ او ستو کتلہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے  10 سالہ حمزہ سے بد فعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او  نے کہا کہ ملزم فہد علی کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزم بچے کو ورغلا کرکوارٹر میں لیےگیا۔ ایس ایچ او ستو کتلہ  نے کہا کہ ملزم کوارٹر میں بچے سے بد فعلی کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی صدر نے ایس ایچ او سمیت ٹیم کو شاباش تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل