Sunday, July 05, 2026
 

ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا

 



ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں لاکھوں کی تعداد میں سوگوار جمع ہوئے مختلف ممالک کے وفود بھی شریک ہوئے۔ جنازے میں ایرانی صدر مسعود پزکشیان سمیت ایران کے اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھی شریک ہوئے۔ آیت اللہ سبحانی نے تہران کے امام خمینی مصلیٰ میں رہبرِ انقلاب کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔ واضح رہے کہ نمازِ جنازہ تین مرحلوں میں ادا کی جائے گی۔ جس کے بعد پھر اہلِ خانہ اور آخر میں ان کے پوتے کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔ مزید برآں 8 جولائی کو جنازہ نجف سے کربلا لے کر جایا جائے گا جبکہ شہید علی خامنہ ای کو 9 جولائی کو سپرد خاک کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل