Sunday, July 05, 2026
 

اسلام آباد: لڑکی کوزبردستی کار میں بٹھانےسے منع کرنے پر پاک فضائیہ کے افسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

 



اسلام آباد کے شاہین چوک میں لڑکی زبردستی کار میں بٹھانے سے منع کرنے پر مسلح ملزم نے پاک فضائیہ کے افسر کوگولی ماردی۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ  نامعلوم ملزم جواں سالہ لڑکی کو اپنی کارمیں زبردستی بٹھانےکی کوشش کررہا تھا،  راہ جاتے فضائیہ کے آفیسر جسکی شناخت عاصم طارق کے نام سے ہوئی نے ملزم کوروکا، ملزم نے اسی دوران پاک فضائیہ کے آفیسر پر فائرنگ کردی۔ ذرائع  کے مطابق پاک فضائیہ کا آفیسر جاں بحق ہوگیا، ملزم موقع سے کارمیں سوار ہوکر فرار ہوگیا، لڑکی کوپولیس نے حراست میں لے لیا جسکی شناخت نمرا کے نام سے بتائی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  معاملہ کی اعلی سطح پر تحقیقات شروع کردی گئی، فرار ملزم کی گرفتار کی پولیس سر توڑ کوشش میں بتائی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل