Sunday, July 05, 2026
 

افغان رجیم میں سابق سیکورٹی اہلکاروں کیلیے زمین تنگ

 



بدخشاں میں سابق نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی  کےڈپٹی ہیڈ عبدالجمیل جویا مسلح حملے میں جاں بحق ہو گئے۔ افغانستان میں سابق سیکیورٹی ملازمین پر تشدد اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں شدت آگئی ہے۔ معروف افغان جریدہ دی افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق بدخشاں میں سابق نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی  کےڈپٹی ہیڈ عبدالجمیل جویا مسلح حملے میں جاں بحق ہو گئے۔  https://img.express.pk/media/videos/1511.mp4 سابق سکیورٹی اہلکار پیرکو صوبہ بدخشاں کے علاقے فیزآباد میں قاتلانہ حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ سابق سکیورٹی اہلکار بدخشاں کے مختلف محکموں اور گریٹر بدخشاں اربن سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ میں خدمات انجام دینے والے بااثر شخصیت تھے۔ افغان جریدے دی کابل ناؤ کے مطابق بدھ کے روز پکتیکا کے ضلع جانی خیل میں مسلح افراد نے سابق حکومت کے پولیس اہلکار محمد عمر کو قتل کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے صوبہ پروان میں بھی سابق افغان فوجی کمانڈرحشمت اللہ کو اغوا کے بعد بے دردی سے قتل کردیاگیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل