Loading
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی کے لیے مربوط نظام قائم کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق اسپیشل سکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کا پہلا کمانڈ اینڈ کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایس یو کا پہلا دستہ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کر دیا گیا ہے جہاں اہلکار چوبیس گھنٹے سکیورٹی خدمات انجام دیں گے، حکام کے مطابق ایس ایس یو کے پہلے بیچ کو چینی زبان کا خصوصی کورس بھی مکمل کرایا گیا ہے تاکہ غیر ملکیوں سے بہتر رابطہ ممکن بنایا جا سکے۔
پولیس نے چینی سمیت دیگر غیر ملکی شہریوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے 28 نکاتی سکیورٹی پلان تیار کیا ہے، جبکہ وفاقی اداروں کے تعاون سے منصوبوں تک رسائی کے لیے جامع ایس او پیز بھی مرتب کیے گئے ہیں۔ سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹ کانوائے کو منصوبوں تک مکمل سکیورٹی فراہم کرے گا اور کانوائے کی لائیو لوکیشن مسلسل مانیٹر کی جائے گی۔
پولیس حکام کے مطابق ایس ایس یو کا کمپیوٹرائزڈ نظام تمام اضلاع کو بروقت معلومات فراہم کرے گا، جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم ہر وقت فعال رہے گا، چینی شہریوں کو ہنگامی رابطے کے لیے فوری ایمرجنسی نمبر بھی فراہم کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل