Sunday, July 05, 2026
 

خانیوال کے قریب شالیمار ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی

 



لاہور سے کراچی جانے والی 28 ڈاؤن شالیمار ایکسپریس کی ایک بوگی خانیوال ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی ریلوے حکام کے مطابق بوگی پٹڑی سے اترنے کے باعث شالیمار ایکسپریس کو تقریباً ایک گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔ https://www.facebook.com/share/r/1DtUyr6HKo/ حادثے کے بعد ٹرین کی بحالی کے لیے ملتان سے ریلیف ٹرین روانہ کر دی گئی ہے، جبکہ متاثرہ بوگی کو ہٹا کر ٹرین کی جلد روانگی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ترجمان ریلوے ملتان ڈویژن کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ ٹریک کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل