Loading
ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے یمن حکومت کے فوجی اہلکاروں پر حملہ کیا جس میں کم از کم 14 فوجی ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ بحیرہ احمر کے صوبہ الحدیدہ میں ہوا اور ہفتے تک شدید گولہ باری جاری رہی۔
یمن کے الحدیدہ میں سعودی نواز حکومت پر یہ حملہ برسوں میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا حملہ ہے۔
فوجی اور مقامی ذرائع کے مطابق حملے کا ہدف حیز کے علاقے میں ماؤنٹ ڈاباس پر قائم سرکاری چوکیاں تھیں۔
واضح رہے کہ حوثی 2015 سے یمنی حکومت کے ساتھ ایک ایسے تنازعے میں برسرپیکار ہیں جس نے اب تک لاکھوں لوگوں کی جانیں نگل لی ہیں اور یمن میں ایک وسیع انسانی بحران کو جنم دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل