Sunday, July 05, 2026
 

راولپنڈی میں منی ڈیم میں ڈوب کو  دو نوجوان جاں بحق

 



راولپنڈی تھانہ صدر بیرونی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر مقامی منی ڈیم میں ڈوب کو  دو نوجوان جاں بحق ہوگئے، چک بیلی روڈ پر ٹریفک حادثے میں بھی چار کار سوار زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 نے دونوں واقعات میں امداد فراہم کی۔ حکام کے مطابق تھانہ صدر بیرونی کے علاقے آر وی ایس سوسائٹی جانی موڑ اڈیالہ روڈ  کے قریب منی ڈیم میں چوبیس سالہ ہلال اور انیس سالہ ذیشان نہا رہے تھے کہ گہرے پانی میں ڈوب کر دم توڑ گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے دونوں کو پانی سے نکال کا سی پی آر کرتے ہوئے جانیں بچانے کی کوشش کرکے اسپتال منتقل کیا لیکن دونوں جانبر نہ ہوسکے۔ دوسری جانب جوڑ یاں کے قریب چک بیلی خان روڈ پر بہال چوک کے مقام پر ڈمپر اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں  4 افراد زخمی ہو گئے ریسکیو ٹیم نے  زخمی ہونے والے تمام 4 افراد کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل