Loading
قیدی وین سے فرار حوالاتیوں کی گرفتاری کے لیے راولپنڈی پولیس کا گرینڈ آپریشن مکمل ہوگیا، آخری مفرور حوالاتی اسد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی پولیس کی خصوصی ٹیموں نے واقعے کے فوری بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کیا، 72 گھنٹے کے اندر 14 میں سے 13 مفرور حوالاتیوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور اب 14 ویں مفرور حوالاتی کی گرفتاری سے مسلسل جاری سرچ آپریشن بھی ختم ہوگیا۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق سینئر افسران کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے قلیل وقت میں بغیر کسی ناخوشگوار واقعہ کے تمام فرار حوالاتیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل