Monday, July 06, 2026
 

22 ہزار ایکڑ پر دنیا کے سب سے بڑے فوجی ہیڈکوارٹر کا افتتاح، مصر نے سب کو حیران کر دیا

 



قاہرہ: مصر کے صدر اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر عبدالفتاح السیسی نے ملک کے نئے اسٹریٹجک کمانڈ ہیڈکوارٹر ’آکٹاگون‘ کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے جسے دنیا کے سب سے بڑے مکمل تعمیر شدہ فوجی اور قومی سلامتی کے ہیڈکوارٹرز میں شمار کیا جا رہا ہے۔ یہ جدید دفاعی کمپلیکس مصر کے نئے انتظامی دارالحکومت نیو ایڈمنسٹریٹو کیپیٹل میں تعمیر کیا گیا ہے جو قاہرہ سے تقریباً 45 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ آٹھ باہم منسلک عمارتوں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے اس منصوبے کو ’آکٹاگون‘ کا نام دیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ یہ منصوبہ مصر کی دفاعی صلاحیت، کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور فوجی آپریشنز کی نگرانی کے نظام میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ یہ مرکز مستقبل کے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ https://x.com/LoayAlkhteeb/status/2073431740077498691?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E2073431740077498691%7Ctwgr%5E979c222426d00b97110d448bab7d5cd289583df4%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.geonewsurdu.tv%2Flatest%2F437484- مصری حکام کے مطابق آکٹاگون کا مجموعی قابلِ استعمال رقبہ تقریباً 47 لاکھ مربع میٹر ہے، جبکہ یہ منصوبہ 22 ہزار ایکڑ اراضی پر قائم کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اسے دنیا کے سب سے بڑے فوجی ہیڈکوارٹرز میں شمار کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دفاعی مرکز میں کمانڈ، کنٹرول، مواصلات، انٹیلی جنس، نگرانی اور مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید نظام کو ایک ہی پلیٹ فارم پر مربوط کیا گیا ہے، تاکہ فوجی فیصلوں اور آپریشنز کو زیادہ مؤثر بنایا جا سکے۔ سرکاری حکام کے مطابق آکٹاگون نہ صرف مصر بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ کا سب سے بڑا دفاعی ہیڈکوارٹر ہوگا۔ تاہم منصوبے پر آنے والی مجموعی لاگت کے بارے میں حکومت نے کوئی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کیں۔ دفاعی ماہرین کے مطابق اس منصوبے سے مصر کی عسکری منصوبہ بندی، قومی سلامتی اور جدید دفاعی انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی، جبکہ یہ منصوبہ خطے میں مصر کی اسٹریٹجک اہمیت کو بھی نمایاں کرتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل