Monday, July 06, 2026
 

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر اہتمام 51 ویں انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج کا باضابطہ آغاز

 



پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر اہتمام 51 ویں انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ پانچ براعظموں کے 20 ممالک سے ممتاز سائنس دان پاکستان پہنچ گئے، سمر کالج میں 45 عالمی شہرت یافتہ سائنس دان جدید سائنسی موضوعات پر گفتگو کریں گے۔ پروفیسر عبدالسلام کی قائم کردہ عالمی سائنسی روایت کا تسلسل 5 دہائیوں سے جاری ہے جس میں بین الاقوامی ماہرین کی بھرپور شرکت پاکستان پر عالمی سائنسی اعتماد کا اظہار ہے۔ چیئرمین پی اے ای سی ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے کہا ہے کہ پروفیسر عبدالسلام کا وژن آج بھی سائنس دانوں کی رہنمائی کر رہا ہے، سائنس اور ٹیکنالوجی قومی ترقی کی بنیادی طاقت ہیں۔ چیئرمین پی اے ای سی کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت اور کوانٹم ٹیکنالوجی مستقبل کا رخ بدل رہی ہیں، پاکستان کو سائنسی تحقیق میں سرمایہ کاری مزید بڑھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان سائنس دان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، چھ نیوکلیئر پاور پلانٹس قومی گرڈ کو صاف توانائی فراہم کر رہے ہیں،پی اے ای سی کے 21  کینسر مراکز 80 فیصد مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کر  رہے ہیں۔ چیئرمین پی اے ای سی نے کہا کہ زرعی تحقیق سے غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں، پی اے ای سی بنیادی سائنس اور جدید تحقیق میں مسلسل آگے بڑھ رہا ہے، بین الاقوامی سائنسی تعاون ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل