Loading
فیفا ورلڈکپ 2026 میں امریکی کھلاڑی فولارین بالوگن کی معطلی مؤخر کرنے پر یوئیفا بھی فیفا پر برس پڑی۔
تفصیلات کے مطابق فیفا کے فیصلے پر یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی یوئیفا نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے کھیل کے اصولوں اور شفافیت کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔
یوئیفا نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ غیر معمولی، ناقابلِ فہم اور کسی بھی طرح قابلِ جواز نہیں ہے۔
تنظیم کے مطابق جب قوانین کے نفاذ میں یقین اور یکسانیت برقرار نہ رہے تو مقابلے کی ساکھ اور کھیل کی دیانت داری دونوں متاثر ہوتی ہیں۔
بالوگن کو بوسنیا کے خلاف میچ میں وی اے آر جائزے کے بعد خطرناک فاؤل پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا، جس کے باعث انہیں بیلجیئم کے خلاف پری کوارٹر فائنل سے باہر ہونا تھا۔
تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو سے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کے بعد فیفا نے معطلی کے نفاذ کو ایک سال کی آزمائشی مدت کے لیے مؤخر کر دیا، اگرچہ ریڈ کارڈ برقرار رکھا گیا ہے۔
اس فیصلے پر بیلجیئم فٹبال ایسوسی ایشن نے بھی شدید حیرت کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایسوسی ایشن نے اس معاملے پر باضابطہ اپیل دائر کرنے کے لیے فیفا سے رجوع کیا ہے، جبکہ فیفا کی جانب سے اب تک اس تنازع پر کوئی نیا مؤقف سامنے نہیں آیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل