Monday, July 06, 2026
 

اسرائیل کا لبنان میں گاڑی پر ڈرون حملہ، 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

 



جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر تازہ ترین حملے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ لبنانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ امریکی ثالثی میں طے ہونے والے فریم ورک معاہدے کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں تین خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے نبیطیہ الفوقہ قصبے میں ٹیچرز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے قریب سے گزرنے والی کار پر گائیڈڈ میزائل داغا جس سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔ واضح رہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان 26 جون کو امریکا کے زیر اہتمام ہونے والے فریم ورک معاہدے کے باوجود اسرائیل نے لبنان میں تقریباً روزانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل