Monday, July 06, 2026
 

وسیم اکرم کا اپنے انتقال کی جھوٹی خبروں پر سخت افسوس کا اظہار

 



پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور سوئنگ کے بادشاہ کہلانے والے عظیم آل راؤنڈر وسیم اکرم نے اپنے انتقال کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام کے ذریعے وسیم اکرم نے اپنے انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ زندگی کی چھٹی دہائی میں داخل ہو جانے والے وسیم اکرم نے کہا کہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے اس طرح کی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں۔ نزلے اور زکام کی کیفیت سے دوچار وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وہ اپنے چاہنے والوں کے بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی صحت اور زندگی کے لیے دعائیں کی ہیں۔ https://x.com/wasimakramlive/status/2074081554154844187?s=20 واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کے اچانک انتقال کی افواہیں گردش کرتی رہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل