Loading
امریکا کے شہر نیویارک میں ایک چھوٹا طیارہ (سی پلین) مشرقی دریا ایسٹ ریور میں گر کر تباہ ہو گیا، تاہم بروقت امدادی کارروائی کے باعث طیارے میں سوار تمام آٹھ افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ نیویارک کے مشرقی دریا میں پیش آیا، جہاں طیارہ دورانِ پرواز ہنگامی صورتحال کا شکار ہونے کے بعد پانی میں جا گرا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ دوپہر کے وقت حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق خوش قسمتی سے طیارہ پانی میں سیدھی حالت میں موجود تھا، جس کے باعث تمام آٹھ افراد کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا گیا۔
ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ حادثے میں دو افراد معمولی زخمی ہوئے، تاہم انہوں نے موقع پر طبی امداد لینے سے انکار کر دیا۔
دوسری جانب امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ابتدائی بیان میں کہا کہ پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں طیارے کا ایک بازو ٹوٹ گیا اور وہ پانی میں جا گرا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ تکنیکی اور آپریشنل پہلوؤں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق بروقت ریسکیو کارروائی اور طیارے کے پانی میں متوازن انداز میں گرنے کی وجہ سے ایک بڑا جانی نقصان ٹل گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل